‏نادرا،سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیاہے جو پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی وڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

جمعہ 16 اپریل 2021 12:25

‏نادرا،سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیاہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏نادرا،سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیاہے جو پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی وڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فوادحسین نے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کےتحت کاروائی  کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔

متعلقہ عنوان :