ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا ماڈل رجسٹریشن سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 16 اپریل 2021 12:28

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا   ماڈل رجسٹریشن سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا، کورونا ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے آج  ماڈل رجسٹریشن سنٹر سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سنٹر میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے انتظامات جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ میر محمد نواز اور سب رجسٹرار رورل ملک اعجاز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ جائیدادوں کے انتقالات اور دیگر کاغذات کے اندراج کیلئے آنے والے شہریوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے اور تمام آنے والے سائلین اور سٹاف ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے کور ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معاشرے میں امن و امان کی خوشگوار فضا کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا بنیادی کردار ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، وائس چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، حافظ غلام محی الدین، ایوب اوپل، مفتی کفایت اللہ شاکر اورپیر غلام حسین سلطابی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :