پرتشدد مظاہرے،درجنوں افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہوگیا، فواد چوہدری

نادرا، سیف سٹی لاہوراوردیگراداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جوپولیس پرتشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوزکے ذریعے نشاندہی کررہا ہے، بیان

جمعہ 16 اپریل 2021 12:51

پرتشدد مظاہرے،درجنوں افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ درجنوں لوگوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے مطابق نادرا، سیف سٹی لاہوراوردیگراداروں پرمشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جوپولیس پرتشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوزکے ذریعے نشاندہی کررہا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں اوران کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹرکرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔