جاپانی وزیراعظم امریکا کے دورے پر،صدرجوبائیڈن سے ملاقات کریں گے

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،امریکی حکام

جمعہ 16 اپریل 2021 12:56

جاپانی وزیراعظم امریکا کے دورے پر،صدرجوبائیڈن سے ملاقات کریں گے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) جاپان کے وزیراعظم یوشی ہِیڈے سوگا جمعہ کو امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ،جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاس میں ملاقات کریں گے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم کے دورے کو امریکا کی چین کے حوالے سے حکمت عملی کے تناظر میں اہم خیال کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین کے ساتھ مظالم اور چینی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔