پرنس فلپ کی آخری رسومات سے متعلق حتمی پروگرام جاری

فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، ، پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے،ترجمان پیلس

جمعہ 16 اپریل 2021 12:58

پرنس فلپ کی آخری رسومات سے متعلق حتمی پروگرام جاری
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کے شوہر اور آنجہانی برطانوی شہزادے فلپ کی آخری رسومات سے متعلق بکنگھم پیلس نے حتمی پروگرام جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پیلس نے بتایا کہ پرنس فلپ کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30 افراد میں سے 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شرکا ملٹری یونیفارم کی بجائے صبح یا دن کے لباس پر میڈلز لگائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ آخری رسومات، پرنس فلپ کی ملٹری اور ذاتی وابستگیوں کی عکاس ہوں گی۔