کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچ گئی،77برطانوی مبتلا

جمعہ 16 اپریل 2021 12:58

کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچ گئی،77برطانوی مبتلا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) کورونا وائرس کی بھارتی قسم برطانیہ پہنچ گئی، 77 برطانوی شہریوں میں نئی بھارتی قسم بی ون617 کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کا کہنا تھاکہ کورونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو اب تک ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ادھر بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔