Live Updates

شوکت ترین کی عہدہ ملنے کی تصدیق ، معاشی اہداف بھی بتادیے

وزیر اعظم عمران خان نے کافی روز پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو ہم ذمہ داری سونپیں گے ، معیشت کا جی ڈی پی گروتھ 6,7 فیصد تک لے کر جانا ہے ، اس کے لیے جو بھی ہمیں کرنا پڑا ہم کریں گے ، سابق وزیر خزانہ کا انٹرویو

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 16 اپریل 2021 13:11

شوکت ترین کی عہدہ ملنے کی تصدیق ، معاشی اہداف بھی بتادیے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ ، تازہ ترین اخبار ، 16اپریل 2021)   پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نئے وزیر خزانہ و ریونیو معروف بینکر شوکت ترین نے عہدہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے معاشی اہداف بھی بتادیے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کافی روز پہلے ہی کہا تھا کہ آپ کو ہم ایک ذمہ داری سونپیں گے ، جس کا اشارہ وہ دے چکے ہیں ، تاہم یہ ایک بہت چیلنجنگ ٹاسک ہوگا ، جو کہ آسان کام نہیں ہے لیکن اس حوالے سے ہماری اسٹریٹیجی سیدھی سادی ہے کہ اب ہم نے گروتھ کی طرف جانا ہے ، معیشت کا جی ڈی پی گروتھ 6,7 فیصد تک لے کر جانا ہے ، اس کے لیے جو بھی ہمیں کرنا پڑا ہم کریں گے۔

    
ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جو کہا تھا وہ کافی حد تک حکومت نے کردیا ہے ، ہمیں ہاؤسنگ کے شعبے کو آگے لے کر چلنا ہوگا ، زراعت ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے غزائی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، اس کے علاوہ ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی ، کیوں کہ اس وقت ملک میں امپورٹ زیادہ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت بہت اوپر جاچکی ہے اس حوالے سے بھی ٹارگٹیڈ سبسڈیز دی جائیں گی ، ایف بی آر میں بھی اصلاحات کی جائیں گی کیوں کہ ریونیو صرف دس فیصد تک ہے ، اصلاحات کی مدد سے اگلے پانچ سال میں رینیو کو بیس فیصد تک لے کر جانا ہے ، یہ ایک بہت چیلنجنگ ٹاسک ہوگا ، جو کہ آسان کام نہیں ہے ، اس کے علاوہ سی پیک کے حوالے سے بھی کافی کام کرنے کی ضررورت ہے۔                                                                                       
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات