وفاقی کابینہ میں رد و بدل،چوہدری فواد حسین وزارت اطلاعات و نشریات اورشوکت ترین کو وزارت خزانہ و ریونیو کاقلمدان سونپ دیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 14:37

وفاقی کابینہ میں رد و بدل،چوہدری فواد حسین وزارت  اطلاعات و نشریات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کو  وزارت  اطلاعات و نشریات  جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ و ریونیو کاقلمدان سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ  کے اعلامیہ کے مطابق شوکت فیاض احمد ترین کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ محمد حماد اظہر وفاقی وزیر برائے توانائی ، مخدوم خسروبختیار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور سید شبلی فراز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے جبکہ عمر ایوب خان کو وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور کا قلمدان دیا گیا۔