وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم تقسیم کیں

جمعہ 16 اپریل 2021 15:19

وزیراعظم عمران خان  نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2021ء) وزیراعظم عمران خان  نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحقین میں نقد رقوم  تقسیم کیں۔ جمعہ کو  یہاں سندھ کے لئے بڑے ترقیاتی پیکج کے تحت  کامیاب جوان پروگرام  اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے  منعقدہ تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے علاقے کے مستحق خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ عمرا  ن اسماعیل ، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشت بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو  احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے بارے میں  بریفنگ  دی۔  انہوں نے بتایا کہ  ہرضلع میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے سروے جاری ہے، 30 اپریل تک یہ عمل مکمل کر لیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام علاقوں میں میرٹ پر مستحق افراد کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے ۔