ژوب پو لیس کی مختلف کارروائیاں ،دو ملزمان گر فتار

جمعہ 16 اپریل 2021 15:26

ژوب پو لیس کی مختلف کارروائیاں ،دو ملزمان گر فتار
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) ڈی آئی جی ژوب رینج سید علی محسن کے احکامات اور ایس پی ژوب فہد خان کھوسہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سکندر خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او ژوب شیرعلی خان مندوخیل نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ بلیک میلر یونس شاہ جو سرکاری آفیسران کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرکے اور انکو پر یشیراز کرکے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کر کے ذاتی مفاد حاصل کررہا تھا کو مقدمہ نمبر 39/021 میں حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے ژوب پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 131/020 کے مفرور روپوش ملزم نجیب الدین ولد بازگل کو گرفتار کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :