سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے، حسن علی

جمعہ 16 اپریل 2021 15:35

سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے، حسن علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹس پر جاری پیغامات میں حسن علی نے اہلیہ کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی، اور سامعہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے لکھا کہ میری پیاری ، خوبصورت بیوی کو سالگرہ بہت مبارک ہو، آپ میرے دل کے قریب ہیں اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔

متعلقہ عنوان :