فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلامعصوم شکار 22دن کے بچے کو چلڈرن ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا

جمعہ 16 اپریل 2021 16:25

فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلامعصوم شکار 22دن کے بچے کو چلڈرن ہسپتال ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) فیصل آباد میں کورونا وائرس کا پہلامعصوم شکار 22دن کے بچے کو چلڈرن ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق22دن کے معصوم بچے محمد تقی کو تیز بخار کی حالت میں الائیڈ اسپتال لا یا گیا شک پڑنے پر کوویڈ19وائرس کا ٹیسٹ کروا یا گیا تو ٹیسٹ مثبت آیا اسپتال انظا میہ نے فوری طور پر معصوم بچے کو چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا معصوم بچے کو کوویڈ19وائرس کی خبر اسپتال میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اسپتال میں دا خل دیگر بچوں کے والدین پر یشان ہو گئے ذرائع کے مطا بق متعدد والدین اپنے بچوں کو اسپتال سے ڈسچارج کروا نے پر بضد ہو گئے اسپتال انتظا میہ سمجھانے میں مصروف ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :