پی ٹی اے نے موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کروانے کی سروس شروع کردی

جمعہ 16 اپریل 2021 16:08

پی ٹی اے نے موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کروانے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) پی ٹی اے نے موبائل فون چوری ہوجانے کی صورت میں آن لائن شکایت درج کروانے کی سروس شروع کی ہے۔اس سہولت سے پی ٹی اے کو آن لائن درخواست دے کر موبائل فون بلاک کروایا جاسکتا ہے اورموبائل فون ملنے کی صورت میں ا?ن لائن ہی اًن بلاک بھی کردیا جائے گا۔پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موبائل فون چوری یا کھو جانے کی صورت میں و?ب سائٹ پر آن لائن فارم بھر?ں۔

اس صورت میں ا?پ کا فون 24 گھنٹے کے اندربلاک ہوجائے گا۔اس سہولت سے پولیس اسٹیشن جانے اور ایف آئی آر کٹوانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ڈائریکٹر پی ٹی اے خرم مہران نے بتایا کہ پہلے صارفین کو ہیلپ لائن پر کال کرنی پڑتی تھی یا پھر فارم بھر کر ای میل کی جاتی تھی یا پھر سی پی ایل سی کراچی کے نمبر پر کال کرتے تھے تاہم اب خودکار نظام نے یہ کام آسان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ درخواست گزار جب کمپلین فائل کریں گے تو انھیں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ اس کے بعد جب سارا مرحلے مکمل ہو جائیں گے تو جو نمبر دیا ہوجائے گا اس پر تصدیقی میسج آئے گا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی شکایت موصول ہوگئی ہے۔گم ہونے یا چوری شدہ فون مل جانے کی صورت میں اس ا?ن لائن فارم پر اًن بلاک کے ا?پشن پر کلک کرکیصرف 24 گھنٹے کے اندر موبائل کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔