ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے اشیا کی دستیابی،معیار ، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اپریل 2021 16:28

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی جہلم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیا کی دستیابی،معیار ، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی۔

انہوں نے منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو منڈی میں انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، جس کی وجہ شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی ارزاں نرخوں پر ممکن بنائی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا منڈیوں میں من مانی منافع خوری کی اجازت نہ ہے منڈیوں میں خریداری کے لیے دوکانداروں اور صارفین کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ کے مطابق اشیاء کی خرید و فروخت کر سکیں۔