پنڈدادن خان، ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گندم ذخیرہ کرنا خلاف قانون ھے ضبط شدہ گندم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اپریل 2021 16:30

پنڈدادن خان، ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر ذخیرہ اندوزوں کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) گندم ذخیرہ کرنا خلاف قانون ھے ضبط شدہ گندم فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی جائے گی اے سی پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا ڈ ی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر کاروائی کرتے ھوے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا دھریالہ جالپ میں گندم کے گودام پر چھاپہ غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کی گئی گندم کے گودام کو سیل کر دیا اے سی پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ گندم ذخیرہ کرنا پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ھے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کی گئی گندم محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جاے گی اے سی پنڈدادن خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ھے جسکے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رھے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں چک شادی مرکز پر گندم کی خریداری کے بادانہ کا باقاعدہ اجرا شروع کر دیا گیا آج پہلے دن تین ہزار بادانہ کا اجرا کیا گیا ھے کسانوں کی سہولت کے لئے موثر اقدامات کئے جا رھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :