وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ رمضان بازاروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 اپریل 2021 16:37

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ رمضان بازاروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ کورونا سے بچنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر رش سے بچا جائے۔عوام ماسک پہن کر رمضان بازار میں آئیں اور سماجی فاصلے کی پابندی ضرور کریں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عام مارکیٹوں میں بھی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائی جائے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔