افغانستا ن میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک

جمعہ 16 اپریل 2021 20:21

افغانستا ن میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) افغان قندھار میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے علاقے شاہ ولی کوٹ میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم سڑک کے کنارے لگایا گیا تھا اور جیسے ہی گاڑی گزری دھماکا ہوگیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔