چوتھا ٹی ٹونٹی، جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف

فہیم اشرف اور حسن علی کے 3،3شکار، وین ڈر ڈسن کی نصف سنچری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 اپریل 2021 19:13

چوتھا ٹی ٹونٹی، جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16اپریل 2021ء ) چوتھے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔مارکرم کے بعد وینڈرسن بیٹنگ کرنے کے لیے اور انہوں نے میلان کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا شروع کیا دونوں بلے بازوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس دوران میلان 28گیندوں پر33 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔میلان کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے وینڈرسن کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے تین، تین ،حارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ میزبان ٹیم نے اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بیورن ہینڈرکس اور پیٹ وین بلجون کی جگہ ویاب ملڈر اور بجورن فورٹوئن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، بجورن فورٹوئن، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، ویان ملڈر، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :