گزشتہ 24گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے ،561نئے کیسز رپورٹ اور404افراد صحتیاب ہوئے ہیں ، وزیراعلی سندھ

جمعہ 16 اپریل 2021 22:58

گزشتہ 24گھنٹوں میں 3مریض انتقال کرگئے ،561نئے کیسز رپورٹ اور404افراد صحتیاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور404افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11623 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں561 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا4.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4544 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک3450136 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور271523کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید404مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد259792 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.7 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت7187 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی6794 گھروں میں ،10آئسولیشن سینٹرز میں اور383مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ356مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ561نئے کیسز میں سی278 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 139،ضلع جنوبی 65، ضلع وسطی 31،ملیر 19،ضلع غربی 17 اور کورنگی میں سے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 79،شکارپور 17، شہید بے نظیر آباد14، کشمور اور سکھر 13۔

13، گھوٹکی 12، بدین، جامشورو، مٹیاری اور دادو11۔11،ٹھٹھہ 10، سانگھڑ 9، خیرپور، ٹنڈو محمد خان اورنوشہروفیروز 8۔8،ٹنڈو الہیار 7،عمرکوٹ 6، جیکب آباد اورسجاول 5۔5، لاڑکانہ اور میرپور میں سے 4۔4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔