سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے

561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،404افراد صحتیاب ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

جمعہ 16 اپریل 2021 23:06

سندھ میں  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور404افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11623 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں561 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا4.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4544 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک3450136 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور271523کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید404مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد259792 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 95.7 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس وقت7187 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی6794 گھروں میں ،10آئسولیشن سینٹرز میں اور383مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ356مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ561نئے کیسز میں سی278 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 139،ضلع جنوبی 65،ضلع وسطی 31،ملیر 19،ضلع غربی 17 اورکورنگی میںسے 7 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 79،شکارپور 17،شہیدبینظیرآباد14،کشموراورسکھر 13۔

13،گھوٹکی 12،بدین،جامشورو،مٹیاری اوردادو11۔11،ٹھٹھہ 10،سانگھڑ 9،خیرپور،ٹنڈومحمدخان اورنوشہروفیروز 8۔8،ٹنڈوالہیار 7،عمرکوٹ 6،جیکب آباداورسجاول 5۔5،لاڑکانہ اورمیرپورمیںسے 4۔4 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔