نہ کوہلی نہ دھونی، بابراعظم جنوبی افریقہ کو اسی کے میدانوں میں ون ڈے،ٹی ٹونٹی سیریز ہرانے والے پہلے ایشیائی کپتان بن گئے
پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 1-2 اور ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی
ذیشان مہتاب جمعہ 16 اپریل 2021 22:39
(جاری ہے)
بابر بھی 23 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔
اس موقع پر پاکستان کو 10 اوورز میں فتح کے لیے 47 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ گرین شرین شرٹس باآسانی فتح حاصل کر لیں لیکن مڈل آردر بلے بازوں کے غیرذمہ دارانہ کھیل نے آسان فتح کومشکل بنا دیا۔ حفیظ 10، حیدرعلی 3، آصف علی 5 اور فہیم 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو آخری 10 گیندوں پر فتح کے لیے 16رنز درکار تھے لیکن محمد نواز نے اختتامی لمحات میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو ایک گیند قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ اس سے قبل سنچورین میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ان فارم بلے باز ایڈن مارکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔انہوں نے پانچ گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔مارکرم کے بعد وینڈرسن بیٹنگ کرنے کے لیے اور انہوں نے میلان کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا شروع کیا دونوں بلے بازوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس دوران میلان 28گیندوں پر33 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ملان کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وینڈرسن کامیاب بلے باز رہے انہوں نے 36 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 3، 3 ،حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بابراعظم وہ پہلے ایشیائی کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی دورے کے دوران جنوبی افریقہ کو اس کے ہوم گرائونڈ پر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی ۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ میزبان ٹیم نے اپنی فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بیورن ہینڈرکس اور پیٹ وین بلجون کی جگہ ویاب ملڈر اور بجورن فورٹوئن کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، راسی وین ڈر ڈوسن، بجورن فورٹوئن، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، ویان ملڈر، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.