رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے اجتماع کے روح پرور مناظر

ہزاروں نمازیوں نے کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی، تصاویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذباتی کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اپریل 2021 23:33

رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے اجتماع کے ..
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16اپریل 2021ء) رمضان المبارک کا پہلا جمعہ، مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے اجتماع کے روح پرور مناظر، ہزاروں نمازیوں نے کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی، تصاویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جذباتی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیج ریجن کے بیشتر ممالک میں منگل 13 اپریل کو رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا تھا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت میں پیر 12 اپریل کو رمضان المبارک چاند نظر آگیا تھا، جس کے بعد 13 اپریل کو ان ممالک میں پہلا روزہ رکھا گیا۔ پیر 12 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں زائرین کا رش بڑھ گیا تھا، جبکہ اسی رات کعبہ شریف میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

12 اپریل کی مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں بھی تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک 1442 ہجری کی پہلی نماز تراویح ادا کی گئی، یوں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کعبہ شریف کی رونقیں مزید بڑھ گئیں۔ جبکہ آج 16 اپریل کو مسجد الحرام میں رمضان المبارک 1442 ہجری کے پہلے جمعہ کی آمد پر ہزاروں نمازیوں کا سمندر مسجد الحرام امڈ آیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے ہزاروں نمازیوں کو بہترین انداز میں مینیج کیا، نمازیوں سے کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل کروایا گیا۔

مسجد الحرام میں رواں رمضان المبارک کے پہلی نماز جمعہ کے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔ تصاویر نے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کا دل خوش کر دیا۔