بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کوبیٹے ابھیشیک بچن پرفخر

بہترین بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پرفخرہے، ویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا ،دوست بن جاتا ہے، ٹوئٹ

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:13

بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن کوبیٹے ابھیشیک بچن پرفخر
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارامیتابھ بچن کواپنے بیٹے اوراداکارابھیشیک بچن پرفخرہے۔بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے کافی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے کچھ کامیاب جبکہ کچھ ناکام رہیں۔ اداکارسے متعلق بالی ووڈ کی یہ ہی آرا کہ ابھیشیک نہ تواچھے اداکارہیں اورنہ ہی برے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں اپنے والد کی طرح ان کا ستارہ ویسا نہ چمکا جیسا کہ امید لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’دی بگ بٴْل‘ کو کامیابی ملی، جس میں اداکار کی اداکاری کوپسند کیا جارہا ہے۔ فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے جڑے ایک حقیقی واقعے سے متعلق ہے۔اس سے متعلق امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن سے متعلق ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہترین بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پرفخرہے، اورویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا بلکہ آپ کا دوست بن جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :