روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

ْروس بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل، کئی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کریگا،روسی وزیرخارجہ

ہفتہ 17 اپریل 2021 13:15

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاکہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنیکا حکم دیاتھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔