چینی ویکسین کورونا ویک کے استعمال سے چلی میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی
مذکورہ ویکسین کے استعمال سے سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 85، موت کا امکان 80 فیصد کم ہوجاتا ہے،رپورٹ
ہفتہ 17 اپریل 2021 13:15
(جاری ہے)
یہ کسی بھی ویکسین کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے، اب تک جو تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ ہزاروں افراد کے ایسے محدود گروپس تک محدود ہیں جن میں ویکسینز کی افادیت اور تحفظ کی جانچ پڑتال کے لیے آزمائش کی گئی تھی۔
چلی، جنوبی امریکا میں کووڈ ویکسی نیشن میں دیگر ممالک سے آگے ہے جہاں کی 40 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جبکہ 27 فیصد کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔چلی نے سینوویک سے آئندہ 3 سال کے دوران کورونا ویک کی 6 کروڑ خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جبکہ وہاں فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو بھی استعمال کیا جارہا ہے، تاہم 90 فیصد افراد کو کورونا ویک کا استعمال کرایا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسین کے استعمال سے 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں بہت تیزی سے کمی آئی۔کورونا ویک کی افادیت کے حوالے سے برازیل میں رواں ماہ ہی نتائج سامنے آئے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ کووڈ 19 کی علامات والی بیماری سے 50.7 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔اسی طرح علاج کی ضرورت والے کیسز کی روک تھام میں 83.7 فیصد جبکہ معتدل اور سنگین کیسز کی روک تھام میں 100 فیصد موثر ہے۔انڈونیشیا میں بھی ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے اور وہاں عبوری ڈیٹا میں اسے 65 فیصد تک موثر قرار دیا گیا ہے۔ترکی میں اس ویکسین کے ٹرائل میں اسے علامات والی بیماری کی روک تھام میں 83.5 فیصد اور سنگین بیماری سے تحفظ کے لیے 100 فیصد موثر قرار دیا گیا۔چلی میں تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی ایک خوراک استعمال کرنے والے افراد میں بیماری کا خطرہ 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس ویکسین کو پاکستان میں بھی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے مگر یہ کب تک دستیاب ہوگی فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
-
حماس کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیے گئے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.