چینی ذخیرہ کرنیوالے گوداموں پر چھاپہ‘2گودام سیل‘1600تھیلے برآمد

ہفتہ 17 اپریل 2021 14:16

چینی ذخیرہ کرنیوالے گوداموں پر چھاپہ‘2گودام سیل‘1600تھیلے برآمد
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء)اسسٹنٹ کمشنرچونیاں کا چینی ذخیرہ کرنیوالے گوداموں پر چھاپہ‘2گودام سیل‘چینی کے1600تھیلے برآمد۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق نے چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے الہ آباد سے شیخ ذیشان کے گودام سے 400 توڑاذخیرہ شدہ چینی اور شبیر رحمانی کریانہ مرچنٹ کے گودام سے 1200 توڑاذخیرہ شدہ چینی برآمد کرلی اور دونوں گوداموں کو بھی سیل کردیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنرچونیاں رضوان الحق نے بتایا کہ کسی کوبھی غیرقانونی کام اور ذخیرہ اندوزوی کی اجازت ہرگزنہیں دی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چینی ذخیرہ کرنیوالے عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھونگا۔