یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوریو ای ٹی سنڈیکیٹ اجلاس، تقرریوں، انکوائریز اور بجٹ کی منظوری

سنڈیکیٹ نے 22 پروفیسرز، 47 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 33 اسسٹنٹ پروفیسرز اور 12 لیکچرارز کی تقرری کی منظوری دیدی

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:13

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہوریو ای ٹی سنڈیکیٹ اجلاس، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سنڈیکیٹ کا 2021 کا تیسرا اجلاس ہواجس میں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں یونیورسٹی کے پانچوں کیمپسز میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تقرری کی منطوری دی گئی۔ستمبر 2020 سے اپریل 2021 تک ہونے والے 16 اجلاسوں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں 22 پروفیسرز، 47 ایسوسی ایٹ پروفیسرز، 33 اسسٹنٹ پروفیسرز اور 12 لیکچرارز کی تقرری کی سفارش کی تھی. سنڈیکیٹ نے مین کیمپس میں 13 پروفیسرز، 27 ایسوسی ایٹ اور ایک میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی۔

کالا شاہ کاکو کیمپس میں 6 پروفیسرز، 9 ایسوسی ایٹ، 1 اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی۔سنڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق 2 پروفیسرز،4 ایسوسی ایٹ، 2 اسسٹنٹ پروفیسرز فیصل آباد کیمپس میں تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سنڈیکیٹ نے ناروال کیمپس میں 2 ایسوسی ایٹ پروفیسر، 6اسسٹنٹ پروفیسر اور ایک میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں رچنا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں 1 پروفیسر،4 ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور ایک میڈیکل آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے وزٹ فیکلٹی کے معاوضے میں اضافے ، آمدنی کے حوالے سے اشتراکی فارمولہ ، محکموں کے چیئرپرسن کے مالی اختیارات میں اضافے، اور سینئر وارڈن ، وارڈنز اور ریذیڈنٹ ٹیوٹرز کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی۔

فنانس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طلبہ و طالبات کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لیبارٹریز اور سٹاف کی تعداد بڑھانے کی منظوری بھی دی.اجلاس میں اکیڈمک کونسل کی تجویز پر اکیڈمک قوانین میں ترامیم پر بھی بحث کی گئی. سنڈیکیٹ نے 2 اسسٹنٹ پروفیسرز ، 38 لیکچررز ، اور 9 افسران کی کنٹریکٹ تقرری میں توسیع کی بھی منظوری دی۔ سینیڈیکیٹ نے ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن پالیسی کو یونیورسٹی سینیٹ کے سامنے رکھنے کی بھی منظوری دی۔

سنڈیکیٹ کے اجلاس مین ایچ ای سی کے قومی پروفیسر پروگرام اپنانے کا فیصلہ ببی کیا گیا. پی ای ڈی اے ایکٹ 2006 کے تحت قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ، سنڈیکیٹ نے چار اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی جن کے خلاف سنڈیکیٹ نے ان کے فرائض سے جان بوجھ کر غیر حاضری کی وجہ سے تادیبی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اجلاس میں چھ مزید اساتذہ کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت تادیبی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دی ، جو جان بوجھ کر ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔سنڈیکیٹ کو تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔