جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات پر چینی سفارتخانے کا ردِعمل

تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور، مداخلت نہیں کی جانی چاہیے،ترجمان سفارتخانہ

ہفتہ 17 اپریل 2021 16:01

جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم کی ملاقات پر چینی سفارتخانے کا ردِعمل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن اور جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا کی ملاقات پرامریکا میں چینی سفارتخانے کا ردعمل سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ چین کے داخلی امور ہیں۔چینی سفارتخانے نے کہا کہ چین کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا جاپان کے مشترکہ بیان کی مخالفت کرتے ہیں۔چینی سفارتخانہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکا جاپان مشترکہ بیان خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :