مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری تھے،انہوں نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا، فردوس عاشق اعوا ن

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:17

مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ہٹانے کی وجہ فواد چوہدری تھے،انہوں نے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری وزارت اطلاعات کے لیے بے چین تھے اور اس مقصد کی خاطر بیانات دیتے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی خواہش پوری ہوگی اور وہ وزیر اطلاعات کے منصب پر واپس آگئے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کسی اور کو وزیر اطلاعات کے طور پر نہیں چلنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسی وزیر اطلاعات کے علاوہ کوئی اور بیان کرنا شروع کر دیں تو وزارت اطلاعات کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اور شبلی فراز کو وزارت سے ٹکرانے کی وجہ فواد چوہدری کا متحرک ہونا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری میں وزارت کو چلانے کی قابلیت ہے اب ان پر ذمہ داری بھی آ گئی ہے کہ وہ حکومت کا موقف سے انداز میں پیش کریں۔