پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:17

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروس متاثر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہو گئیں۔ پاکستان میں ہزاروں صارفین کی جانب سے سروس تک رسائی میں مشکلات کی شکایات موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

شام 5 بجے سے قبل صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہوا جب کہ اب تک 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے شکایات رپورٹ کی گئی ہیں۔ اکثر صارفین، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے لاگ آوًٹ ہو گئے، صارفین کو دوبارہ لاگ اِن میں بھی مشکلات کا بھی سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :