عدالت نے غازی کانسٹیبل نبیل احمدعباسی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا

تمام ملزمان کوفرداًفرداً عمرقید اورمجموعی طور پر 254 سال قید،70لاکھ روپے جرمانے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اپریل 2021 22:38

عدالت نے غازی کانسٹیبل نبیل احمدعباسی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا
راولپنڈی( رپورٹ عمر جنجوعہ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش، معزز عدالت نے غازی کانسٹیبل نبیل احمدعباسی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا،تمام ملزمان کوفرداًفرداً عمرقید اورمجموعی طور پر 254 سال قید،70لاکھ روپے جرمانے اور05/05لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں،ملزمان کی فائرنگ کے دوران کانسٹیبل نبیل احمد کو فائر ریڑھ کی ہڈی میں لگا جس سے وہ عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا،واقعہ کا مقدمہ پولیس پارٹی پر فائرنگ، دہشتگردی ایکٹ،ڈکیتی اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی معزز عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے غازی کانسٹیبل نبیل احمدعباسی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا،09 ملزمان کوفرداًفرداً عمرقید اورمجموعی طور پر 254 سال قید،70لاکھ روپے جرمانے اور05/05لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنائی گئیں،سزا پانے والے مجرمان میں صداقت حسین،عمرجہانگیر،محمد زاہد،جمشید علی،غالب حسین،شاہد علی،عدیل حسین،تصدیق حسین اورسہیل احمدشامل ہیں،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے دوران مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی اور پولیس کو یرغمال بناکر سرکاری رائفل اور فون وغیرہ چھین لیے، ملزمان کی فائرنگ کے دوران کانسٹیبل نبیل احمد کو فائر ریڑھ کی ہڈی میں لگا جس سے وہ عمر بھر کیلئے معذور ہوگیا، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں دسمبر 2019ء تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، غازی کانسٹیبل نبیل احمدعباسی کی خدمات وبہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کے گیٹ نمبر 3 کو غازی کانسٹیبل نبیل احمد عباسی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے،ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پر سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن ونگ اورلیگل ٹیمزکو شاباش کودیتے ہوئے کہاکہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو سزائیں ملنا حق و انصاف کی جیت ہے، پولیس پر حملے کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔