اب عمران خان نہیں، جہانگیرترین ہم خیال گروپ انہیں ڈکٹیٹ کررہا ہے

جہانگیرترین کے ساتھ 30 نہیں 70 تک ارکان ہیں، اگریہ ارکان مستعفی ہوئے تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی، کابینہ میں جو ابھی ردوبدل کیا گیا، یہ وزراء بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اپریل 2021 23:41

اب عمران خان نہیں، جہانگیرترین ہم خیال گروپ انہیں ڈکٹیٹ کررہا ہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2021ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اب عمران خان نہیں، جہانگیرترین گروپ انہیں ڈکٹیٹ کررہا ہے، جہانگیرترین کے ساتھ 30 نہیں 70 تک ارکان ہیں، اگریہ ارکان مستعفی ہوئے تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی، کابینہ میں جو ابھی ردوبدل کیا، یہ وزراء بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو خطرہ اپنی جماعت اور حکومت کے لوگوں سے ہے، عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان ناراضی بہت زیادہ ہوگئی ہے،عمران خان خود حکومت میں ہیں، وہ انٹیلی جنس ایجنسیز سے پوچھیں، نام چیک کریں پتا چلے گا کون سے نام ہیں جنہوں نے حفیظ شیخ کیخلاف ووٹ دیا تھا۔

عمران خان کی خدمت میں عرض ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ 30 ارکان اسمبلی نہیں بلکہ 70 یا 80 ارکان ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اور صوبائی اسمبلی میں اگر ان لوگوں کو دیکھیں تو اکثریت ختم ہوجائے گی، اگر ان ارکان نے استفعا دے دیا تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی، اب جہانگیرترین کے گروپ ڈکٹیٹ کررہے ہیں، عمران خان خاموش ہیں، ابھی جن وزراء کا ردوبدل کیا گیا ہے ان میں بھی عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

کافی وزراء ایسے ہیں جو وزیراعظم کو جواب دہ نہیں ہیں۔جیسا کہ اب شوکت ترین، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی ودیگر جواب دہ نہیں ہیں۔ شوکت ترین کے حوالے سے بتا دوں، چند ماہ پہلے کہا تھا احتساب نہیں ہوگا،اصلاحات نہیں ہوں گی، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، این آراو دیا جاچکا ہے، کیونکہ کچھ چیزیں عمران خان کے بس میں نہیں ہیں۔ عمران خان کے بس میں ہے کہ وہ کہہ دیتے ہیں اسمبلیاں توڑ دوں گا، یہ کہہ دینا کہ میں پکڑ کر جیلوں میں ڈال دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی یواے ای گئے ہیں، وہاں سے ایران جائیں گے،ان کی ملاقات بھارتی وزیرخارجہ سے ہوسکتی ہے، سفارتی ذرائع اس کی تصدیق کررہے ہیں، اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا طے نہیں ہے، عمران خان کہتے تھے میرے پیچھے دو عرب ملک لگے ہوئے ہیں ، خان صاحب کو بتاتا کون ہے کہ ان کے پیچھے دو عرب ملک لگے ہیں۔پہلے خبر آئی کہ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس افسران ملے ہیں، اگرشاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیرخارجہ ملاقات ہوجاتی ہے تو اس میں مسئلہ کشمیر،آرٹیکل 37زیربحث نہیں آئے گا، اس ملاقات میں تجارت دیگر چیزیں زیربحث آئیں گی۔

جبکہ چند روز قبل حماد اظہر کو اسی معاملے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا ذکر آیا ہے کہ انڈیا سے پریشان کن خبر ہے کہ وہاں کوویڈ کیسز اچانک بڑھ گئے ہیں۔ کوویڈ کے حوالے سے کافی گڑبڑ ہورہی ہے، پاکستان میں کوویڈ نیچے آیا پھر تیزی سے اوپر چلا گیا۔پچھلے تین دنوں سے انڈیا میں ہر روز دو لاکھ نئے کیسز آرہے ہیں، 13سو سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں۔