ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ عذاب بن گیا

اتوار 18 اپریل 2021 14:05

ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ عذاب بن گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں مقیم حسنین شیخ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ تین وقت سے کھانا ہی نہیں ملا،بعض افراد بغیر سحری کے روزہ رکھنے پر مجبور ہیں،بچوں کو ٹھنڈا کھانا دیا گیا ،مچھلی کھانے سے فوڈ پوائزنگ کی شکایات ہوئیں۔یاد رہے کہ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مسافر 10 دن ہوٹل میں لازمی قیام پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :