کرونا ویکسین کا خالی انجیکشن لگانے کی وڈیو ، سعودی وزارت صحت نے حقیقت بیان کر دی

اتوار 18 اپریل 2021 16:45

کرونا ویکسین کا خالی انجیکشن لگانے کی وڈیو ، سعودی وزارت صحت نے حقیقت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) ریاض میں صحت کے امور سے متعلق جنرل ڈائریکٹریٹ نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اس وڈیو کلپ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جس میں ایک شہری کے جسم میں ویکسین داخل ہوئے بغیر انجیکشن کی سوئی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز جاری بیان میں ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ماہ قبل ریاض شہر میں ایک نجی میڈیکل کالج میں پیش آیا۔

یہ حرکت ایک ایشیائی طبی کارکن سے سرزد ہوئی۔ کارکن کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا جب کہ متاثرہ شہری کو مطلوب طبی خدمات پیش کر دی گئیں۔بیان میں باور کرایا گیا کہ اس طرح کی حرکت کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور یہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ طبی پروٹوکولوں کے ساتھ میل نہیں کھاتی ہے۔ واقعے کے حوالے سے فوری تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :