ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی

اتوار 18 اپریل 2021 20:40

ایرانی صوبے بوشہر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 5 افراد زخمی
] تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں پانچ اعشاریہ نو(5.9) شدت کے زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر ساحلی شہر بندر گناوہ میں لوگ گھبرا کرسڑکوں پر نکل آ ئے۔شہر میں دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، جوہری توانائی پلانٹ کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :