پرتگال کے وزیراعظم کا کرونا لاک ڈاون کے خاتمے کے شیڈول کا اعلان

برطانیہ سے سفری پابندیاں ہٹانے کا بھی اعلان

اتوار 18 اپریل 2021 20:40

پرتگال کے وزیراعظم کا کرونا لاک ڈاون کے خاتمے کے شیڈول کا اعلان
ٌلزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) پرتگال کے وزیراعظم نے کرونا وائرس کے طویل لاکڈاون کے بعد نرمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 19 اپریل بروز پیر سے تمام سرکاری ادارے کرونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھول دئیے جائیں گے اور عوام سرکاری دفاتر میں بزریعہ آن لائن اپوائ نٹمیٹ لینے کے بعد سرکاری اداروں میں جا سکیں گے جب کہ ٹورازم انڈسٹری کو بھی 17 مء سے کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے تمام ممالک سے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا.

(جاری ہے)

وزیراعظم اعظم نے برطانیہ برازیل اور ساوتھ افریقہ سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے آنے والوں کو پی سی آر کرونا ٹیسٹ لازمی دینا ہو گا جب کہ برازیل اور ساوتھ افریقہ سے آنے والے مسافر14 روز کرونتینہ میں رہیں گی. وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر کرونا کے مریضوں میں مزید کمی آئی تو 17 مء سے معمولات زندگی بحال کر دیے جائیں گے جب کہ 4 میئ سے تمام ادارے کام کرنا شروع کر دیں گی. وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی جانب سے کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور ٹیسٹ رپورٹ کے اطلاق کو یقینی بنانے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہے تا کہ معمولات زندگی بحال کرنے میں آسانی ہو