بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں مذہبی رہنما گرفتار

اتوار 18 اپریل 2021 20:40

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں مذہبی رہنما گرفتار
ي*ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں حفاظت اسلام نامی گروپ کے سربراہ ممنون الحق پیش پیش تھے۔

(جاری ہے)

اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی جماعت نہیں ہے، تاہم بنگلہ دیش میں مذہبی مدرسوں میں اس تنظیم کا بے حد اثر ورسوخ ہے۔