ش* حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

ڑ* لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا /ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی،عمران خان عاشق رسول ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے،ٹو ئٹ

اتوار 18 اپریل 2021 21:00

ش* حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، فواد چوہدری
3 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوائ کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔