دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر اپریل 15:25

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 30900کیوسک اور اخرج 12000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد27900 کیوسک اور اخراج27900کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد52100کیوسک اور اخراج55000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد18800کیوسک اور اخراج 12800کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد43900کیوسک اور اخراج 38900کیوسک،چشمہ آمد49900کیوسک اوراخراج 42000کیوسک، تونسہ آمد36700 کیوسک اور اخراج36300 کیوسک، پنجند آمد21100کیوسک اور اخراج 13100 کیوسک،گدو آمد 41000کیوسک اور اخراج 41000 کیوسک، سکھر آمد39100کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد5500 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1408.03 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1120.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.786 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 647.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.202 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔