گلی کرکٹ ہمیں نیا پن سکھاتی ہے، شعیب اختر

پیر 19 اپریل 2021 15:42

گلی کرکٹ ہمیں نیا پن سکھاتی ہے، شعیب اختر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے بہت ہی شاندار ایک شاٹ کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ گھر،صحن اور گلی کی کرکٹ ہمیں جدت سکھاتی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل میچ میں بابر نے جو خوبصورت شاٹ کھیلا، وہ شاٹ اس سے قبل ایک گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے آزمایا تھا۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔