اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر قبضے اور توڑ پھوڑ کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 19 اپریل 2021 16:25

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر قبضے اور توڑ پھوڑ کیس میں فریقین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر قبضے اور توڑ پھوڑ کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گرفتار سیکرٹری ہائیکورٹ بار تصدق حنیف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،تصدق حنیف نے اے ٹی سی سے ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ ایف آئی آر میں 13 دفعات کیساتھ دہشتگردی کی دفعہ لگانا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، پہلے کسی بھی کیس میں درخواست گزار کو سزا نہیں ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں مزید گرفتار رکھنا درست نہیں۔ وکیل درخواشت گزار نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرے،وکیل تصدق حنیف کی گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :