Live Updates

حکومتِ وقت سڑکوں پر خون بہانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کرے،لیگی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال

پیر 19 اپریل 2021 18:26

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا ہے کہ حکومتِ وقت ہوش کے ناخن لے , طاقت کے نشے میں تحریک لبیک کے مظاہرین پر گولیاں چلانے کے احکامات دینا سراسر غیر انسانی سلوک ہے , لاہور میں تحریک لبیک کے دھرنے پر سیکورٹی فورسز کے بلاجواز آپریشن نے پورے ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی ہے , تحریک انصاف کی حکومت کو 5 دن دھرنا برداشت نہیں ہوا حالانکہ یہ وہی لوگ ہیں جو اقتدار کے حصول کے لیئے 126 دن ڈی چوک اسلام آباد کے مقام پر بیٹھے رہے اب اگر کوئی پارٹی ایک مطالبے کی منظوری کے لیئے احتجاج کر رہی ہے تو کِس بنیاد پر اٴْنکو تشدد کرکے اٹھایا جا رہا ہے ہر مسئلے کا حل بات چیت ہے حکومت تحریک لبیک کی اعلی قیادت کیساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے یا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے بل پارلیمنٹ میں پیش کرے , عوامی نمائندگان 22 کروڑ پاکستانیوں کی اٴْمنگوں کے مطابق بل کو تسلیم یا رد کر دینگے مگر پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ کی طرح استعمال کرنے والوں کو ڈر ہے کہ شاید اٴْنکے بین الاقوامی آقا اِس بات سے ناراض نہ ہوجائیں , وزیر اعظم عمران خان اپنی ضد کو چھوڑیں اور رعایا کیساتھ ایسا سلوک کریں جیسے ایک ریاست اپنے بچوں کیساتھ کرتی ہے , حکومتِ وقت سڑکوں پر خون بہانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کرے , ہم لاہور میں وفات پا جانے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات