کرونا وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا

پیر 19 اپریل 2021 21:58

کرونا وائرس مزید 33 زندگیاں نگل گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس مزید 33 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ اس عرصے میں کرونا کے 1413 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 789 مریض داخل کروائے گئے جن میں سے 249 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے 703 مریضوں کو آئی سی یو میں علاج کے لئے رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :