وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ (Ahmed Ali Sayegh,) سے ملاقات

اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اپریل 2021 11:18

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب ..
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،اعجازاحمدگوندل) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ (Ahmed Ali  Sayegh,) سے ملاقات
اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
دونوں ممالک کے درمیان یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار،ان دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان نے اپنی جغرافیائی معاشی ترجیحات پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
ہمارے سفارت خانے "معاشی سفارت کاری" کو بروئے کار لا کر بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے وسیع تر، میّسر مواقعوں سے متعارف کروا رہے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی
فریقین نے دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان، کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے  متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی
وزیر خارجہ نے اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، جناب احمد علی الصایغ  کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے مطلع کیا
اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور، احمد علی الصایغ نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اپنی معاونت کا یقین دلایا