برطانیہ کا بھارت کو ریڈلسٹ کرنے پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ریڈلسٹ میں ڈالنے کے اثرات پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 اپریل 2021 12:38

برطانیہ کا بھارت کو ریڈلسٹ کرنے پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20اپریل 2021ء ) برطانیہ کی طرف سے بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ردعمل دے دیا۔ آئی سی سی نے برطانوی حکومت کے اس اقدام کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے اثرات پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور دیگر بورڈز نے محفوظ بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹ سرگرمیاں جاری رکھ کر دکھائی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل پلان کے مطابق جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل رواں سال بھارت اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی دو پوزیشنز اپنے نام کی تھیں ۔