ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 84 کیلئے تحریک لبیک کی انتخابی مہم میں نا قابل یقینی حد تک تیزی آ گئی

مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی اور تحریک لبیک کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

منگل 20 اپریل 2021 12:44

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 84 کیلئے تحریک لبیک کی انتخابی مہم میں نا قابل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) ملک کی موجودہ صورتحال میں سرگو دھا ریجن کے علاقہ نورپورتھل کے حلقہ پی پی 84 میں 5 مئی کو پولنگ کے لئے تحریک لبیک کے امیدوار کی کامیابی کے لئے ہر شہری کے کردار سے تحریک لبیک کی انتخابی مہم میں نا قابل یقینی حد تک تیزی آ گئی۔اس حلقہ میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گیارہ امیدوار ہیں۔

جن سے مسلم لیگ نون،پی ٹی آئی اور تحریک لیبک کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ نورپورتھل کے حلقہ پی پی 84 سے گزشتہ انتخابات 2 اکتوبر 2018 میں مسلم لیگ ن نی66 ہزار 775،پی ٹی آئی نے 60 ہزار288 اور تحریک لیبک نی12 ہزار 346 ووٹ حاصل کئے اور حالیہ ضمنی الیکشن میں ان تینوں جماعتوں کے جہاں امیدوار موجود ہیں وہاں پی ٹی آئی کے سردار علی حسین کے مدمقابل اسی جماعت کے راہنما گل اصغر بگھور آزاد حیثیت سے میدان میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نشت مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی جہاں 5 مئی کو پولنگ میں دو لاکھ 92 ہزار 627 مردوخواتین ووٹران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن کے لئے 229 پولنگ اسٹیشن اور 666 پولنگ بوتھ بنانے اور سکیورٹی انتظامات کے لئے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حلقہ کے ریٹرنگ آفیسر شکیل احمد نے گیارہ امیدواران مسلم لیگ ن کے ملک معظم شیر کلو کو شیر،پی ٹی ائی کے سردار علی حسین خان کو بلا ،تحریک لیبک کے حافظ محمد اصغر علی کو کرین اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد کو تیر سمیت آزاد امجد رضا کو بالٹی،اورنگ زیب کو کی چین،شاہد اقبال کو چاقو،عمران حیدر خان کو بیل، گل اصغر خان کو بیلن ،محمد الیاس اعوان کو مٹکا،نسیم عباس خان کو بھیڑ کے انتخابی نشانات الاٹ کر رکھے ہیں اور 5 مئی کو ووٹران کے حق رائے دہی کے لئے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر ہے۔

جس میں مسلم لیگ ن کے ملک معظم شیر کلو،پی ٹی آئی سردار علی حسین خان اور تحریک لیبک حافظ محمد اصغر علی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔لیکن اب تحریک لیبک کیامیدوار کے لئے ہر شہری متحرک نظر آ رہا ہے اور اس بارے طرح طرح کی چہ مگوئیاں حلقہ میں انتخابی فضا کو خوشگوار بنائے ہوئے ہیں۔