تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے جس کو کالعدم اور دشتگر قرار دینا سرا سر زیادتی ہے‘راجہ رضوان نصیب

منگل 20 اپریل 2021 13:45

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ حضورؐ کی ناموس اور ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے کوئی شخص اس وقت تک مسلمان نہیں کہلا سکتا جب تک اس کو سرور کائنات حضرت محمد ؐ اپنے ماں باپ اور اولاد سے زیادہ پیارے نہ ہوں حکومت پاکستان کو اس نازک مسئلہ کو حکمت عملی سے حل کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ ذور زبردستی اور تشدد سے ان خیالات کا اظہارآل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و نوجوان امیدوار اسمبلی راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ حکومت پاکستان کو قوم کے جزبات اور حضورؐ کی محبت کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی پالیسی اپنانی ہو گی جس سے اس نازک مسئلہ کا حل نکالا جا سکے تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے جس کو کالعدم اور دشتگر قرار دینا سرا سر زیادتی ہے اور جمہوری تقاضوں کے منافی ہے ہم سب حضورؐ کے غلام اور عاشق ہیں اور حضور کی ناموس پر ہماری گردنیں کٹنے کو تیار ہیں حکومت پاکستان اس مسئلہ کو مذاکرات سے حل کرے اور ناموس رسالت کو بل قومی اسمبلی میں پیش کر کے فل اکثریت سے پاس کروائے ۔