پیپلز پارٹی ولید انقلابی کی قیادت میں حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے‘سردار آصف کریم

منگل 20 اپریل 2021 13:45

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردا ر آصف کریم نے کہا کہ پیپلز پارٹی ولید انقلابی کی قیادت میں حلقہ کھوئی رٹہ کے اندر ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے پیپلز پارٹی آمدہ الیکشن میں پورے آزاد کشمیر سے کلین سویپ کرے گی پیپلز پارٹی کا دوسرا نام تعمیر و ترقی ہے عوام اپنے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردا ر آصف کریم نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام موجودہ حکومت سے مکمل مایوس ہو چکے ہیں اس حکومت نے لاک ڈائون کے سوا کچھ نہیں دیا غریب اور غریب اور امیر اور امیر ہوا عوام مسائل کو بھول کر 5 سالوں میں حکمران عیاشیوں میں مصروف رہے لیکن اب حکومت پیپلز پارٹی کی آنے والی ہے عوامی محرومیوں کا ازالہ ان کی دہلیز پر کریں گے ۔