حلقہ کھوئی رٹہ سے تحریک انصاف کا ٹکٹ چوہدری محمد رفیق نیئرکا ہے عوام افواہ ساز فیکٹریوں پر کان نہ دھریں

منگل 20 اپریل 2021 13:45

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) تحریک انصاف کے رہنمائوں اویس مونن ، ارمان مونن ، ارسلان مونن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حلقہ کھوئی رٹہ سے تحریک انصاف کا ٹکٹ چوہدری محمد رفیق نیئرکا ہے عوام افواہ ساز فیکٹریوں پر کان نہ دھریں رفیق نیئر سینئر اور مقبول ترین سیاستدان ہیں عوام ان کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں رفیق نیئر نے اپنے دور اقتدار میں کھوئی رٹہ کے عوام کی جو خدمت کی اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا پی ٹی آئی کو مضبوط اور ناقابل شکست قوت بنانے میں رفیق نیئر کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے انھوں نے تمام برادریوں کو جمع کر کے ایک گلدستہ بنا دیا ہے اور سب کی ایک ہی آواز ہے کہ کھوئی رٹہ کا نمائندہ رفیق نیئر ہی ہو گا پارلیمانی بورڈ جلد فیصلہ رفیق نیئر کے حق میں سنائے تاکہ جو وادی بناہ کی آواز ہے وہ پورے آزاد کشمیر میں گونجے حلقہ کھوئی رٹہ سے رفیق نیئر کی جیت طے ہے بس رسمی کاروائی ہونا باقی ہے ۔