آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ،ندیم افضل چن کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

منگل 20 اپریل 2021 13:54

آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ،ندیم افضل چن کا وزیراعظم عمران خان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے معاملے پر مشور دیدیا۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم آپ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں کیونکہ اس وقت ملک میں مذہب ہم آہنگی، نیشنل ایکشن پلان پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسائل ایک دو حکومتوں میں پیدا نہیں ہوئے، اس پر سب بڑے بیٹھ کر آنے والی نسلوں کو کوئی حل دیں۔